ابنا: مظاہرے ميں شريک لوگ صدر محمد مرسي سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ ملک کے سابق وزير دفاع اور فوج کے سربراہ محمد حسين طنطاوي اور جوآئنٹ چيف آف اسٹاف سامي عنان اور آٹھ اپريل کے واقعے ميں ملوث فوجی افسروں کي معافي کے معاملے کا از سر نو جائزہ ليں-مظاہرين نعرے لگا رہے تھے کہ آزاد انقلابي اپني انقلابي تحريک جاري رکھيں گے، طناوي کو بھاگنے کا راستہ نہيں ديں گے –مظاہرين نے سابق وزير دفاع محمد حسين طنطاوي اور جوائنٹ چيف آف اسٹاف سامي عنان کي تصاوير بھي اپنے ہاتھوں اٹھا رکھي تھيں اور وہ مذکورہ دونوں افراد پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے-...../169
7 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 345916
سيکڑوں کي تعداد ميں مصري شہريوں نے مظاہرے کرکے ملک کے سابق وزير دفاع اور فوج کے سابق جوائنٹ چيف آف اسٹاف کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا ہے- يہ مظاہرے چھے اپريل نامي تحريک کي اپيل پر کئے گئے-